کابینہ نے سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، ایس ایم ای بنک کے صدر کی تعیناتی کی منظوری دیدی

پٹرولیم ڈویژن اور وزارت خزانہ نے سوئی ناردرن کے گیارہ رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز اور دلشاد علی کی بطور صدر ایس ایم ای بنک تعیناتی کی سمریاں وفاقی کابینہ کو بھجوائی تھیں جو کہ منظور کرلی گئیں

610

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ  (ایس این جی پی ایل) کے 11 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز اور دلشاد علی کی بطور صدر ایس ایم ای بنک تعیناتی کی منظوری دے دی۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کابینہ کو بھجی گئی سمری میں روہی خان اور رضوان اللہ میں سے کسی ایک کو چئیرپرسن سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ حکومت کی ایما پر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا الیکشن لڑنے کے لیے ڈاکٹر سہیل رضی خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

گوادر کی بندرگاہ پر پہلے تجارتی بحری جہاز کی آمد

کورونا، لاک ڈائون، معاشی گراوٹ کے باوجود چین کے بڑے بنکوں کی مالی کارکردگی بہتر، منافعے میں اضافہ

پٹرول آخر گیا کہاں؟ پتہ چلانے کے لیے وفاقی حکومت کا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف بڑا اقدام

سردیوں میں بہتر لوڈ مینجمنٹ کے لیے وفاقی کابینہ نے 5 اپریل 2019ء کو سوئی ناردرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی تھی۔

اس بورڈ کی مدت 20 جون 2020ؔء کو ختم ہورہی ہے جبکہ اس سلسلے میں الیکشنز کا انعقاد 23 جون 2020ء کو کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اسی ایم ای بنک کے سربراہ کی تعیناتی کے لیے وزارت خزانہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے دلشاد احمد کو بنک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی ذمہ داری سونپنے کی منظوری دے دی۔

اس سے پہلے دلشاد احمد ایس ایم ای بنک کے سینئیر ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر تعینات تھے اور وہ بنک کے قائم مقام صدر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here