لندن: برطانوی آئل کمپنی ”برٹش پٹرولیم“ نے کورونا لاک ڈاؤن سے خام تیل کے نرخوں اور طلب میں کمی کے باعث 10 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کر دیا۔
برٹش پٹرولیم کے سی ای او برنارڈ لونی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن سے پیداواری و کاروباری سرگرمیاں معطل اور تیل کی طلب اور نرخوں میں کمی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کمپنی مالی مسائل کا شکار ہے۔
سی ای او کے مطابق برٹش پٹرولیم نے فیصلہ کیا ہے کہ کمپنی کے 15 فیصد ملازمین کو فارغ کر دیا جائے تاہم انھوں نے اس حوالے سے ٹائم فریم سے آگاہ نہیں کیا۔