سیؤل: جنوبی کوریا کی موٹر ساز کمپنی ہنڈائی نے انجن میں ارتعاش(وائبریشن) کے باعث جی وی80 سپورٹس کاروں کی ڈلیوری روک دی ہے۔
کمپنی کی جانب سے خریداروں کو جاری نوٹس کے مطابق ان ڈیزل کاروں کے انجن میں وائبریشن کی شکایت سامنے آئی ہے جس کے باعث ان کی ڈلیوری میں تاخیر کی جارہی ہے۔
انجینئرز کا کہنا ہے کہ کاروں کے انجن کاربن بلڈ اپ کے باعث وائبریشن کر رہے ہیں تاہم اس سے انسانی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔
کمپنی نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجن کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد انھیں صورتحال سے مطلع کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ہنڈائی کی ڈیزل سے چلنے والی جی وی 80 سپورٹس کاروں کی قیمت 89 ملین وان (73 ہزار 600 ڈالر) ہے جس میں ڈرائیونگ اسسٹنس، سیفٹی اور آرام دہ ماحول دستیاب ہے۔