لاہور: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 34803 پوائنٹس پر ہوا، (سوموار) کے کاروباری سیشن کے مقابلے میں 54 پوائنٹس زیادہ رہا۔
منگل کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز ہوتے ہی مندی سے 61 پوائنٹس کمی سے یہ 34688 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک آگیا۔ کچھ دیر کے لیے انڈیکس میں 105 پوائنٹس اضافےسے یہ 34855 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا اور 34803 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کے ایم آئی 30 انڈیکس میں چھ پوائنٹس کمی سے یہ 55791 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیرانڈیکس میں 0.35 پوائنٹس اضافہ ہوا اور یہ 24852 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری روز کے دوران 167 کمپنیوں نے مثبت جبکہ 132 کمپنیوں نے منفی کاروبار کیا۔
سوموار کے کاروباری سیشن کے دوران مجموعی مارکیٹ حجم 222.14 ملین رہے جو منگل کے کاروباری سیشن کے دوران بڑھ کر 238.21 ملین تک ریکارڈ کیے گئے۔
لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ، جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کاروباری روز کے دوران مارکیٹ لیڈر رہے، کے ایس ای 100 انڈیکس کے بینکنگ، سیمنٹ اور فارماسیوٹیکل سیکٹرز میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، لکی سیمنٹ لمیٹڈ اور دادؤد ہرکیولز کارپوریشن لمیٹڈ نے کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس میں مثبت اضافہ کیا۔