ای ایف پی کا صنعتوں کے لیے گیس نرخوں میں 40 فیصد کمی کا مطالبہ

گیس سستی  ہونے سے مینوفیکچررز، برآمدکنندگان مصنوعات کو مسابقتی لحاظ سے مزید پرکشش بناسکیں گے، صدر ایمپلائز فیڈریشن

556

کراچی: ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کورونا وائرس کی عالمی وباء سے پیدا شدہ سنگین معاشی کے باعث حکومت  سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتوں کیلئے گیس نرخوں میں 40 فیصد کمی کی جائے۔

ای ایف پی کے صدر اسماعیل ستار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گیس نرخوں میں کمی کا مطالبہ موجودہ قیمتوں کے فارمولے کے تحت عملی بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو برابری کی بنیاد پر کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے منصفانہ اور فیصلہ کن اقدام کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ گیس کے شعبے میں حوصلہ افزائی  اور مقامی معیشت میں مجموعی طور پر مسابقت کو بڑھایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیس سستی ہونے سے مقامی صنعتوں کو اِن پٹ لاگت کے معاملے میں فائدہ ہوگا۔ اسی طرح مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان بھی اپنی مصنوعات کو مسابقتی لحاظ سے مزید پرکشش بنا سکیں گے نیز مثبت فیصلہ بالآخر معیشت کو مستحکم کرنے میں کردار ادا کرے گا اور پاکستان توانائی کے بڑھتے بحران سے نمٹنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here