قومی بجٹ 2020-21 کی تیاری آج تک مکمل ہونے کا امکان

نیشنل اکنامک کاؤنسل کے اجلاس میں ترقیاتی بجٹ اور جی ڈی پی اہداف کے تعین کے بعد وزیراعظم عمران خان بجٹ فائنل کریں گے، کورونا کے اثرات سے معیشت کو بچانے کے لیے متعلقہ حکام نے سر جوڑ لیے

873

اسلام آباد:  مالی سال 2020-21 کے قومی بجٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں جو آج (8 جون) کو مکمل ہونے کا امکان ہے۔ 

اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل اکنامک کونسل (این ای سی) کا اجلاس ہو گا جس میں ضروری جائزے کے بعد بجٹ کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں صوبوں کیساتھ مشاورت کے ذریعے اگلے سال کے قومی ترقیاتی بجٹ اور جی ڈی پی اہداف کا بھی تعین کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس کے خلاف پاکستان، اے ڈی بی کے مابین 300 ملین ڈالر کے ہنگامی قرض پر دستخط

چین : کورونا قابو میں مگر برآمدات خطرناک حد تک گر گئیں

بجٹ 2020-21 کیسا ہونا چاہیے ؟ ماہرین نے رائے پیش کردی

اس سے پہلے اینول پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار 319 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی تھی جس کے تحت وفاقی پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے 536 ارب اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 783 ارب روپے رکھے جانے تھے۔

اُدھر مہلک کورونا وائرس کے باعث معیشت کو اب تک پہنچنے والے نقصان کا اندازہ 2.6 کھرب روپے لگایا گیا ہےاور معیشت کو مزید متاثر ہونے سے بچانے کے لیے حکومتی ذمہ داران سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ایف بی آر کو بھی ریونیوکلیکشن میں کمی کا سامنا ہے اور 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال تک اس کی ٹیکس کلیکشن 3 ہزار 908 ارب ہونے کا امکان ہے جبکہ اس سلسلے میں ہدف 5 ہزار 500 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

مزید برآں آئی ایم ایف نے بھی حکومت کو بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے اضافی گرانٹس ختم کرنے کا کہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here