عالمی حلال مارکیٹ کا کاروباری حجم 2024ء تک 12 کھرب ڈالر تک بڑھنے کی توقع

حلال خوراک برآمد کرنے والے دنیا کے دس بڑے ممالک میں کوئی بھی مسلمان ریاست شامل نہیں، پاکستان کا حصہ صرف 0.25 فیصد، جو باعث تشویش امر ہے

1617

اسلام آباد: عالمی حلال مارکیٹ کا کاروباری حجم 2 کھرب ڈالر سے زیادہ ہے جو 2024ء تک 12 کھرب ڈالر سے تجاوز کر جانے کی توقع ہے۔

انٹر نیشنل حلال سرٹیفیکیشن پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مفتی عبدالعزیز ذیشان نے کہا ہے کہ گلوبل حلال مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔ پاکستان کی کاروباری برداری کو اس سے استفادہ کیلئے اقدامات کرنے چائیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت حلال خوراک برآمد کرنے والے دنیا کے دس بڑے ممالک میں کوئی بھی مسلمان ریاست شامل نہیں جو باعث تشویش امر ہے۔ حلال خوراک کی عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ صرف 0.25 فیصد ہے جو شعبہ کی استعداد سے کہیں کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حلال خوراک کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی عالمی مارکیٹ سے استفادہ کیلئے مقامی کاروباری برادری کو کردار ادا کرنا چاہئے اور حلال خوراک کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹر نیشنل سٹور چین ”وال مارٹ “ نے چند سال قبل اپنے سٹورز میں حلال مصنوعات کے شیلف قائم کئے تھے لیکن تھوڑے وقت کے بعد ہی وہ اپنے سٹورز میں حلال مصنوعات کے مکمل سیکشن قائم کر رہے ہیں جس سے حلال خوراک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی طلب کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلال خوراک کی پیداوار اور پراسیسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں اور مقایم سرمایہ کار اس سے پرکشش منافع کما سکتے ہیں جس سے نہ صرف قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی بلکہ بے روز گاری کی شرح کو بھی کم کیا جا سکے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here