فیس بک اور انسٹاگرام نے ٹرمپ کی ویڈیو ’ڈس ایبل‘ کیوں کی؟

571

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعد سے ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ٹیم نے صدر کی جانب سے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس پر کئی افراد نے کاپی رایٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

بعد ازاں ٹویٹر، فیس بک اور انسٹا گرام نے اس ویڈیو کو ڈس ایبل کر دیا یا اسے ہٹا دیا، فیس بک، جو انسٹاگرام کی بھی مالک کمپنی ہے، کا کہنا ہے کہ اسے ’ڈیجیٹیل ملینیئم کاپی رائٹ ایکٹ‘ کے تحت شکایات موصول ہوئی تھیں اور اسی لیے مذکورہ ویڈیو کو ہٹایا گیا۔

فیس بک نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا کہ انسٹاگرام پر وہی تنظیمیں میں اپنا مواد شائع کرنے کی مجاز ہیں جن کے پاس مواد کے حقوق ہوں ۔

دوسری جانب  فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے پلیٹ فارم کی پالیسیوں کے ازسر نو جائزے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

زکربرگ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ ریاست کی جانب سے طاقت کے استعمال سے متعلق دھمکیوں اور ایسی پوسٹس سے متعلق پالیسوں کا جائزہ لیں گے، جو ووٹرز کی رائے متاثر کر سکتی ہیں۔

امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت پر ان دنوں ملک گیر احتجاج جاری ہے۔

ایسے میں صدر ٹرمپ نے کئی ایسی ٹویٹس اور پوسٹس کی ہیں جنہیں کئی حلقے متنازع قرار دے رہے ہیں اور اسی تناظر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دباوَ ہے کہ صدر ٹرمپ کی پوسٹس کے حوالے سے حکمت عملی واضح کریں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here