کورونا وائرس کے خلاف پاکستان، اے ڈی بی کے مابین 300 ملین ڈالر کے ہنگامی قرض پر دستخط

661

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور پاکستانی حکومت نے 300 ملین ڈالر کے ہنگامی امدادی قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو اے ڈی بی کی جانب سے 19 مئی کو منظور کیے گئے تھے۔

اکانومک افئیرز ڈویژن کے سیکرٹری نور احمد اور پاکستان کے لیے اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ژیاونگ یانگ (Xiaohong Yang) نے معاہدے پر دستخط کیے، افسران کے مطابق مذکورہ معاہدے سے پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف محکمہ صحت اور متاثرین کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر غربت کے خاتمے اور معاشرتی تحفظ کی ڈویژن کے سیکرٹری یوسف خان اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) کے چیف ایگزیکٹو ندیم احمد نے منصوبے پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس کے مریض کا ٹیسٹ  لینے کے لئے روبوٹ تیار

خبردار ! کہیں آپ بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے جعلی سینی ٹائزر تو استعمال نہیں کر رہے؟

کنٹری ڈائریکٹر یانگ نے کہا کہ “اے ڈی بی کی آج ہونے والی امداد پر دستخط سے پاکستان کے سماجی تحفظ کے منصوبے ‘احساس’ کو غریب خاندانوں اور خواتین کو مسلسل ایمرجنسی کیش ٹرانسفرز فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ منصوبے سے طبی سہولتوں کو تیزی سے اپ گریڈ کرنے، ہسپتالوں اور صفِ اول کے ہیلتھ ورکرز کے لیے ضروری سپلائز کی خریداری، تیزی سے تربیت اور صلاحیت حاصل کرنے کی ضروریات اور سرحدی علاقہ جات میں ایمرجنسی ریسکیو گاڑیوں کی صلاحیت کو بڑھانے کی خریداری میں مدد ملے گی۔”

اپریل میں اے ڈی بی نے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی مدد کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پراجیکٹ سے 30 ملین ڈالر دوبارہ مختص کیے اور این ڈی آر ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منصوبے کے تحت سرمایہ کاری والے فنڈ سے حاصل شدہ سود سے 20 ملین ڈالر کی اضافی رقم مختص کی تھی۔

اس دوران، ناروے کی حکومت نے خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس بحران کے خلاف ہیلتھ سسٹم کو بہتر کرنے کے لیے 5.28 ملین ڈالر کی گرانٹ جاری کی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here