لاک ڈاؤن میں نرمی  کے بعد تیل کی فروخت میں 39 فیصد اضافہ ہ

اپریل کے مقابلہ میں مئی کے دوران پٹرول کی فروخت میں 46 فیصد، ڈیزل کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ ہوا: آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کی رپورٹ

612

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وباء کے باعث کئے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کے نتیجہ میں مئی 2020ء کے دوران تیل کی فروخت میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی (ایس سی اے سی) کی رپورٹ کے مطابق اپریل کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران پٹرول کی فروخت میں 46 فیصد اور ڈیزل کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پٹرول کی فروخت 4 لاکھ 35 ہزار ٹن کے مقابلہ میں 6 لاکھ 36 ہزار ٹن جبکہ ڈیزل کی فروخت 6 لاکھ 87 ہزار ٹن اور فرنس آئل کی فروخت ایک لاکھ 44 ہزار ٹن تک بڑھی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 11 مہینوں میں جولائی تا مئی 2019-20ء کے دوران تیل کی مجموعی فروخت میں 13 فیصد کمی سے فروخت کا حجم 14.7 ملین ٹن تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی 2018-19ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت کا حجم 16.9 ملین ٹن رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران تیل کی مجموعی قومی فروخت میں 13 فیصڈ یعنی 2.2 ملین ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اپریل کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران پاکستان سٹیٹ آئل کی سیلز میں 60 فیصد اضافہ ہوا اور فروخت کا حجم 6 لاکھ 22 ہزار ٹن تک پہنچ گیا۔

مئی 2020 کے دوران پی ایس او کی فرنس آئل کی سیلز میں 94 فیصد، پٹرول کی فروخت میں 72 فیصد اور ڈیزل کی فروخت میں 55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح اٹک پٹرولیم کی سیلز بھی 45 فیصد کے اضافہ سے ایک لاکھ 38 ہزار ٹن تک بڑھ گئی۔ مزید برآں ہسکول کی سیلز میں بھی 43 فیصد اضافہ سے فروخت کا حجم ایک لاکھ 17 ہزار ٹن تک بڑھ گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here