پٹ سن کی درآمدات میں دس ماہ کے دوران 21.31 فیصد کمی

1178

اسلام آباد: جاری مالی سال کے دوران جیوٹ (پٹ سن) کی درآمدات میں 21.31 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں جولائی تا اپریل 2019-20ء کے دوران درآمدات کا حجم 2 کروڑ 64 لاکھ 43 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران جیوٹ کی درآمدات کا حجم 3 کروڑ 36 لاکھ 3 ہزار ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران پٹ سن کی قومی درآمدات میں 71 لاکھ 60 ہزار ڈالر یعنی 21 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here