زیورخ: سوئٹزر لینڈ کی اقتصادی شرح نمو میں پہلی سہ ماہی کے دوران 2.6 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن ہے۔
وزارت برائے اقتصادی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور لاک ڈاؤن سے اقتصادی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں.
سوئس معیشت جس کی جی ڈی پی میں 2019 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران 0.3 فیصد اضافہ ہوا تھا، رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کورونا لاک ڈاؤن کے باعث 2.6 فیصد کمی کا شکار ہو گئی جس کی اہم وجہ ملکی مصنوعات کی برآمد میں بڑے پیمانے پر کمی ہے۔
اس دوران سونے اور دیگر نوادرات سے ہٹ کر کیمیکل اور فارما سوٹیکل مصنوعات کی نسبتاً زیادہ برآمد نے ملکی معیشت کو سنبھالا دیا جن کی شرح نمو 3.4 فیصد رہی۔