سعودی عرب، غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں 9 فیصد کمی

277

ریاض: سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے کہا ہے کہ تارکین وطن نے رواں سال اپریل کے دوران اپریل 2019ء کے مقابلے میں نو فیصد (9.79 ارب ریال) کم رقوم اپنے ملکوں کو ارسال کیں۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار میں بتایا گیا ہے کہ تارکین وطن نے مارچ 2020ء کے دوران 12.22 ارب ریال اپنے ملکوں کو ارسال کیے جبکہ مارچ 2019ء میں  11.26 ارب ریال بھیجے تھے۔

اس سال تارکین نے مارچ کے مقابلے میں اپریل میں 2.43 ارب ریال (20 فیصد) کم رقوم ارسال کیں۔

دوسری جانب سعودی شہریوں کی جانب سے اپریل میں گزشتہ 13 برس کے مقابلے میں ترسیل زر کے حوالے سے ریکارڈ کمی  دیکھنے میں آئی ہے۔

سعودی شہریوں نے اپریل 2019ء کے مقابلے میں اپریل 2020ء میں 42 فیصد (2.95 ارب ریال) کم بھیجے۔ جنوری 2007ء سے اپریل 2020ء تک کے ریکارڈ کے مطابق سعودیوں کی جانب سے باہر بھیجی جانے والی رقم میں یہ ریکارڈ کمی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here