ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے تجزیہ و ٹیسٹ کی سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری کا افتتاح 

560

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) عمر ایوب خان نے ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان میں سٹیٹ آف دی آرٹ پٹرولیم پراڈکٹس اینالسز اینڈ ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا۔

اس سے قبل پٹرولیم ڈویڑن نے ہائیڈو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (ایچ ڈی آئی پی) کے لئے ایک جدید اپ گریڈیشن پلان بنانے کی منظوری دی تھی۔ یہ پٹرولیم ڈویژن کی اپنی تمام تنظیموں میں بین الاقوامی بہترین طریقوں کو متعارف کرانے کے اقدام کا تسلسل ہے۔

اس منصوبے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں پٹرولیم مصنوعات کی ٹیسٹنگ سہولیات کی اپ گریڈیشن کا تصور دیا گیا ہے۔ منصوبے میں اسلام آباد میں پٹرولیم ٹیسٹنگ لیبارٹری کی آئی ایس او سند حاصل کرنا بھی شامل ہے۔

اس منصوبے کو دو سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا اور اس پر 303.698 ملین روپے لاگت آئے گی۔  اس سے ملک کی ڈاؤن سٹریم توانائی کی ایک بڑی ضرورت کو پورا کیا جائے گا، یعنی ناکافی اور پرانے ریفائننگ آپریشنز اور تیل کے ذیلی معیاری مصنوعات کو بہتر بنایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق یہ اپ گریڈیشن یورو۔V ایندھن اور لیبارٹری تجزیے کے پروٹوکول پورا کرے گی جو ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ضروری ہے۔

ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان وزارت پٹرولیم کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، یہاں مقامی اور درآمد شدہ خام تیل کا تجزیہ اور جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here