پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کیوں؟ وزیر اعظم کا نوٹس

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک،  صوبائی حکومتیں روزانہ کی بنیاد پر، نیشنل پرائس کنٹرول کمیٹی ہفتہ وار بنیادوں پر قیمتوں کی مانیٹرنگ کرے، عمران خان کی ہدایت

626

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو کہا گیا ہے کہ اس بات کی کوئی منطق نہیں کہ جب حال ہی میں گندم کی کٹائی ہوئی تو آٹے کی قیمتیں کیسے بڑھ گئیں۔

وزیر اعظم نے حکم دیا کہ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز خود اس معاملہ کو دیکھیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر نظر آنے چاہئیں۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو مانیٹر کریں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچائیں۔

انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ نیشنل پرائس کنٹرول کمیٹی بھی وفاقی کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں ہفتہ وار بنیادوں پراشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کرے اور قیمتوں میں کمی کے حوالے سے لائحہ عمل بنائیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here