ٹی بلز کی نیلامی : 325 ارب کے ہدف کے مقابلے میں حکومت 146.5 ارب روپے ہی حاصل کرسکی

تین ماہ کے ٹی بلز کی مد میں 32.2 ارب، چھ ماہ کے ٹی بلز کی مد میں 28 ارب جبکہ 12 مہینوں کے ٹی بلز کی مد میں 85.6 ارب روپے حاصل ہوئے

670

کراچی : سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹی بلز (ٹریژری بلز) کی نیلامی کے ذریعے 325 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 146.5 ارب روپے حاصل کرلیے ہیں۔

مرکزی بنک نے حکومت پاکستان کے سہ ماہی، ششماہی اور ایک سال کی مدت والے ٹریثری بلز کی فروخت کے لیے نیلامی کا انعقاد کیا جس میں 772.8 ارب روپے کی بولیاں وصول کی گئیں۔

تین ماہ کے ٹی بلز کی نیلامی کی بولی 268.7 ارب، چھ ماہ کے ٹی بلز کی بولی 143 ارب جبکہ 12 ماہ کی مدت والے ٹی بلز کی بولی 361.6 ارب روپے وصول کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:

سٹیٹ بینک کو سکوک نیلامی سے 75 ارب روپے جمع

گردشی قرضہ : پاور کمپنیوں کو 200 ارب روپے کے بانڈز کا اجراء ، وزارت توانائی سے وضاحت طلب

کورونا کے باعث جی 20 ممالک کی معیشت 4 فیصد سکڑ جائے گی: موڈیز

اس نیلامی کے ذریعے وفاقی حکومت نے تین ماہ کے ٹی بلز کی مد میں 32.2 ارب، چھ ماہ کے ٹی بلز کی مد میں 28 ارب جبکہ 12 ماہ کے ٹی بلز کی مد میں 85.6 ارب روپے حاصل کیے۔ نیلامی میں کل 163.7 ارب روپے کی بولیاں قبول کی گئی۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو شرح سود 8 فیصد مقرر کیے جانے کے بعد یہ ٹی بلز کی دوسری نیلامی تھی، پہلی نیلامی 20 مئی کو ہوئی جبکہ تیسری 17 جون کو ہوگی جس کے لیے بھی 325 ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here