آن لائن ٹکٹ بکنگ میں آسانی کے لیے لنک ون اور بُک می کا اشتراک

اشتراک سے پاکستان میں بس، سینما اور ہوائی جہاز کی ٹکٹ اور دیگر معاملات کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ کا رجحان بڑھے گا، ون لنک کے ممبر بنکوں کے صارفین بنک کے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ٹکٹ بک کرواسکے گے

668

لاہور: ای پیمنٹ نیٹ ورک  لنک ون ( 1-Link) نے معروف ٹکٹ بکنگ ایپ بک می ڈاٹ پی کے (Bookme.pk) کے ساتھ اشتراک کر لیا۔

اس اشتراک کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ضروریات کو پورا کرنا اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ کورونا وائرس کے دنوں میں سماجی دوری قائم رکھنے کے لیے بھی یہ اشتراک بہت اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پانچ لاکھ قرض داروں کا سٹیٹ بنک کی ری شیڈولنگ سکیم سے استفادہ 

سٹیٹ بینک نے بینکوں کیلئے نئے نظام الاوقات کا اعلان کر دیا

کینیڈا کی سب سے بڑی ائیرلائن کورونا سے متاثر، ہزاروں ملازمین نکالنے کا فیصلہ

سی ای او بُک می ڈاٹ پی کے فیضان نے بتایا کہ کورونا کے دنوں میں عوام کا محفوظ ڈیجیٹل پیمنٹ سروسز کی طرف رجحان بڑھ گیا ہے، لوگ محفوظ اور مشکلات سے پاک نظام چاہتے ہیں اور ہم انہیں ایسا ہی نظام فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

اس اشتراک کی مدد سے پاکستان میں بس، سینما، ہوائی جہاز اور دیگر معاملات کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ کا رجحان بڑھے گا۔

 لنک ون کے رکن بنکوں کے صارفین بنک کے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی ٹکٹوں کی بکنگ کروا سکیں گے۔

لنک ون کے سی ای او کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’’ پاکستان تیزی سے ایک ڈیجیٹل سوسائٹی بن رہا ہے اور ہم اس سلسلے میں مدد دینے کے لیے پر عزم ہیں۔ بُک می کیساتھ اشتراک ڈیجیٹل پیمنٹ کو فوغ دے گا جو کہ کورونا کے تناظر میں ویسے ہی بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ صارفین کی جانب سے ہماری کوشش کو سراہا جائے گا‘‘۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here