فیس بک نے ڈائل زیرو کو پاکستان میں اپنا بااختیار سیلز پارٹنر چُن لیا

Authorized Sales Partner  فیس بک کی سیلز ٹیم کی ایکسٹینشن کے طور پر کام کرتے ہوئے سماجی رابطے کی اس کمپنی کے مختلف پلیٹ فارمز پر اشتہارات لگوانے کے خواہشمند افراد کو مدد اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں

1549

سنگا پور: پانچ کمپنیوں کی جانب سے بولی لگائے جانے کے بعد فیس بک نے با اختیار سیلز پارٹنر (Authorized Sales  Partner) کی خدمات ڈائل زیرو کے حوالے کردی ہیں۔

Starcrest Communications کے سی ای او ضمیر قریشی کی سربراہی میں ڈائل زیرو میڈیا کمپنیوں اور مارکیٹنگ کے لوگوں کو اشتہاررات، کونٹنٹ اور مالی ادائیگیوں کے حوالے سے رہنمائی کے علاوہ ٹریننگ بھی فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

کیا فیس بک آن لائن کاروبار پر بھی تسلط قائم کرنے جا رہی ہے؟

گوگل، فیس بک ملازمین کو سال کے آخر تک ورک فرام ہوم کی اجازت 

فیس بک کی مکیش امبانی کی کمپنی میں 5.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

اس حوالے سے ضمیر قریشی کا کہنا ہے، ’’ہمیں خوشی ہے کہ فیس بک نے ہمیں ایک ایسے وقت میں پاکستان میں اپنا سیلز پارٹنر بنایا ہے جب ملک میں ڈیجیٹل انڈسٹری ترقی کی طرف گامزن ہے۔”

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں فیس بک کی سیلز ٹیم کی ایکسٹینشن کے طور پر کام کرتے ہوئے اشتہار دہندگان کو ایڈورٹائزنگ کے حوالے سے ضروری معلومات اور ٹریننگ فراہم کریں گے تاکہ وہ ترقی کرنے کی اپنی صلاحیت کو بھر پور انداز میں بروئے کار لا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فیس بک کیساتھ اس پارٹنرشپ کو طویل المدت اور باہمی طور پر فائدہ مند چیز کے طور پر دیکھتے ہیں۔

مستند سیلز پارٹنر فیس بک کی سیلز ٹیم کی ایکسٹینشن کے طور پر کام کرتے ہوئے سماجی رابطے کی اس کمپنی کے مختلف پلیٹ فارمزجیسا کہ وٹس ایپ، انسٹا گرام اورمیسینجر پر اشتہارات لگوانے کے خواہشمند افراد کو اس حوالے سے مدد اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

مزید برآں پاکستان میں اس کی موجودگی سے اشتہار لگوانے والے افراد فیس بک کو فیس مقامی طور پر ہی ادا کرسکیں گے۔

فیس بک کے اے پی اے سی کے ایم ڈی برائے ایمرجنگ مارکیٹس Jordi Fornies کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’’فیس بک کے لیے پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہم پاکستانی عوام اور کاروباروں کے قریب ہونے کے لیے یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ اسی مقصد کے لیے ہم نے ڈائل زیرو کو پاکستان میں اپنا پارٹنر چنا ہے جس کی مقامی مارکیٹ کے بارے میں مہارت کے باعث ہم سمجھتے ہیں کہ فیس بک پاکستان میں کاروباروں کو اپنی خدمات زیادہ بہتر انداز میں فراہم کرسکتی ہے تاکہ اس مشکل وقت میں انہیں ان کی صلاحیت کے مطابق ترقی کرنے میں مدد مل سکے۔

فیس بک نیٹ ورک کمپنیوں کو اے ایس پی کی ذمہ داریاں دینے سے ہمیشہ کتراتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے یہ ذمہ داری ڈائل زیرو کو دی ہے جوکہ Z2C کیٹگری میں نہیں آتی۔

اس کمپنی کے مالکانہ حقوق دو افراد یعنی ضمیر قریشی اور صائمہ قریشی کے پاس ہیں۔

اے پی اے سی ریجن میں فیس بک کے سب سے بڑے سیلز پارٹنر کا نام Httpool ہے جو بنگلہ دیش، کمبوڈیا، میانمار وغیرہ میں کام کرتی ہے، سری لنکا میں اے ایس پی کی خدمات Roar Global فراہم کرتی ہے۔ اس طرح چین میں فیس بک کی 16 ایسی سیلز پارٹنر کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here