رواں مالی سال کے دوران پی ایس او کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 49 فیصد کمی

274

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی بعد از ٹیکس آمدن میں 49 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں جولائی تا مارچ 2019-20ء کے دوران پی ایس او کی بعد از ٹیکس آمدن 3 ہزار 8 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء  کے دوران کمپنی کو 5 ہزار 923 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پی ایس او کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 2915 ملین روپے یعنی 49 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خالص آمدنی میں کمی کے نتیجہ میں پی ایس او کی فی حصص آمدن بھی 12.62 روپے کے مقابلہ میں 6.41 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی  تیسری سہ ماہی میں جنوری تا مارچ 2020ء کے دوران پی ایس او کو 3427 ملین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جنوری تا مارچ 2019ء کیلئے پی ایس او نے 1677 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا اور کمپنی کو3.57 روپے فی حصص آمدنی ہوئی تھی جبکہ جنوری تا مارچ 2020ء میں بعد از ٹیکس خسارہ کے نتیجہ میں کمپنی کو 7.30 روپے فی حصص خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here