فرانس کی موٹر ساز کمپنی رینالٹ کا 15 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا منصوبہ

1053

پیرس: فرانس کی موٹر ساز کمپنی رینالٹ نے اپنے 15 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا منصوبہ بنا لیا، اس کی وجہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے باعث پیدا ہونے والے مالی مسائل میں کمی کے لیے اخراجات کم کرنا ہے۔

کمپنی کے عبوری سی ای او کلاٹلڈے ڈیلبس  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینالٹ کاروں کی فروخت کم ہونے سے کمپنی مالی مشکلات کا شکار ہے اس کے علاوہ ادارے کی پائیدار ترقی کے لیے اسے الیکٹرک میں تبدیل کرنا مقصود ہے جس کے لیے اخراجات کم کرنا ہوں گے.

اس لیے کمپنی نے اپنے 15 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جن میں سے 46 سو ملک میں واقع پلانٹ میں سے فارغ کیے جائیں گے جبکہ ملک میں واقع 4 کار پلانٹس کو بند یا ان کی ری سٹرکچرنگ کی جائے گی۔

کمپنی ذرائع کے مطابق وہ آئندہ تین سال کے عرصے میں اپنے اخراجات میں 2.2 ارب یورو کی کمی کرنا چاہتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here