طیارہ حادثہ کی تحقیقات : صدر مملکت عارف علوی کو سربراہ پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی بریفنگ

قومی ائیرلائن کے سی ای او نے صدر مملکت کو حادثے کے شکار افراد کے ورثا کو لاشوں کی حوالگی کے حوالے سے آگاہ کیا، ڈاکٹر عارف علوی کا پیش رفت پر اظہار اطمینان، متاثرہ افراد کے خاندانوں کو زر کفارہ کی جلد ادائیگی کی ہدایت

573

اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ائیر مارشل (ر) ارشد ملک کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو طیارہ حادثے کی اب تک ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

سربراہ قومی ائیر لائن نے صدر مملکت کو جاں بحق افراد کی شناخت اور لاشوں کی لواحقین کو فراہمی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 44 افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کی جا چکی ہیں اور اس حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا ، پی آئی اے نے اپنے ملازمین کا اسپیشل کوٹہ معطل کردیا

 طیارہ حادثہ، حقائق اور تفصیلات سے عوام کو مکمل طور پر آگاہ کیا جائے گا: وزیر اعظم

طیارہ حادثہ، حکومت کا ورثاء کو 10، 10 لاکھ دینے کا اعلان

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پی آئی اے کے ریلیف آپریشن اور متاثرہ افراد کے ورثا کے ساتھ تعاون کو سراہنے کیساتھ سربراہ قومی ائیر لائن کو ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کے خاندانوں کو زر کفارہ کی ادائیگی جلد از جلد مکمل کی جائے۔

بعد ازاں سربراہ پی آئی اے ارشد ملک بد قسمت طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والی ائیر ہوسٹس انعم خان کے لاہور میں واقع گھر بھی گئے اور متوفی کے اہلخانہ کیساتھ تعزیت کی۔

دوسری جانب پی آئی اے حادثے کی تحقیقات کرنے والی فرانسیسی ٹیم دونوں بلیک باکس اور کاک پٹ ریکارڈنگ ڈیٹا لے کر آج فرانس روانہ ہو گئی ہے جس پر تحقیقات کے بعد رپورٹ پاکستان کو دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here