کورونا کی دوا کی پاکستان کو فراہمی کے لیے سرل کا بنگلہ دیشی دوا ساز ادارے سے معاہدہ

معاہدے سے ریمڈسوئیر نامی دوا پاکستان میں بنا کسی تاخیر اور بڑی تعداد میں دستیاب ہوگی ، شروع میں دوا تیار شدہ حالت میں درآمد کی جائے گی، سرل دوا کی بڑی مقدار حکومت پاکستان کو بھی عطیہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

711

کراچی : دوا ساز کمپنی سرل کا کووڈ 19 کے علاج میں معاون دوا ریمڈیسویر (Remdesivir ) کی مارکیٹنگ کے لیے بنگلہ دیش کی بیکسیمو فارما سیوٹیکل کے ساتھ معاہد طے پا گیا۔

 اس بات کا اعلان سرل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔

دونوں کمپنیوں کے اس اشتراک سے پاکستان میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے ریمڈیسوئیر دوا بغیر کسی تاخیر کے بڑی مقدار میں دستیاب ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

کورونا کی عالمی وباء سے مزید 8 کروڑ 60 لاکھ بچے غربت کا شکار ہو سکتے ہیں، رپورٹ

برطانوی دوا ساز کمپنی کا ستمبر سے کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان

کورونا بحران: عرب ممالک میں 13 ہزار سے زائد پاکستانی نوکریوں سے فارغ

سرل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شروعات میں کمپنی اس دوا کو ملک کی فوری ضرورت کے پیش نظر تیار شدہ حالت میں درآمد کرے گی جبکہ کمپنی دوا کی بڑی مقدار حکومت پاکستان کو عطیہ کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

بیکسیمو وہ دوا ساز ادارہ ہے جس نے سب سے پہلے کورونا کے علاج کے لیے ریمڈسوئیر کا استعمال متعارف کروایا۔

واضح رہے کہ ریمڈسوئیر کا استعمال ہسپتالوں میں زیرعلاج  کورونا کے صرف تشویشناک حالت والے مریضوں پر ہی کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ ہی پاکستانی ادویہ ساز کمپنی فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی بی ایف بائیو سائنسز لمیٹڈ (بی ایف بی ایل) نے ریمڈیسویر (Remdesivir ) کی تیاری اور فروخت کیلئے عالمی ادویہ ساز کمپنی Gilead Sciences کے ساتھ معاہدہ طے کیا تھا۔

Gilead Sciences نے بی ایف بائیو سائنسز لمیٹڈ کے علاوہ چار دیگر ایشیائی مینوفیکچررز کے ساتھ بھی دوا کی تیاری کیلئے معاہدے کیے تھے جن میں جوبیلینٹ لائف سائنسز، Hetero، Cipla اور Mylan  شامل ہیں اور یہ دوا 127 ممالک میں فروخت کیلئے بھیجی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here