کورونا: جاپان نوکریوں کی کمی کا شکار، ملک میں بیروزگاری بڑھ گئی

اپریل کے مہینے میں ملک میں بیروزگاری کی شرح 2.6 فیصد ہوگئی، درخواستوں پر نوکری کی دستیابی کی شرح 1.39 فیصد ہوگئی جو کہ 2016 کے بعد کم ترین سطح ہے

509

ٹوکیو: کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی چھوٹی بڑی معیشتیں شدید ترین دبائو کا شکار ہیں اور بے روزگار میں تاریخی اضافہ ہو چکا ہے، ایسے میں جاپان میں بھی روزگار کے مواقعے بے حد محدود ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا کی دوا کی پاکستان کو فراہمی کے لیے سرل کا بنگلہ دیشی دوا ساز ادارے سے معاہدہ

کیا فیس بک آن لائن کاروبار پر بھی تسلط قائم کرنے جا رہی ہے؟

لاک ڈاؤن سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں کمی، عالمی بحران کا خدشہ

جاپانی حکومت کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق اپریل کے مہینے میں ملک میں بے روزگاری کی شرح 2.6 فیصد ہوگئی جو کہ مارچ کے مہینے میں 2.5 فیصد تھی۔

جاری اعداد و شمار کے مطابق درخواستوں پر نوکری کی دستیابی کی شرح مارچ میں 1.39 فیصد تھی تاہم اپریل میں یہ 1.32 فیصد ہوگئی ہے جو کہ 2016 کے بعد کم ترین ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here