وزیر اعظم کا معاشی مضبوطی کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات، مالیاتی نظم و نسق کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور

511

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے معیشت کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا اور رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران میکرو اکنامک اعشاریوں کے حوالے سے استحکام اور بہتری کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصہ کے دوران تجارتی و مالیاتی خسارے، کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے، ریونیو کی وصولی میں اضافے، قرضوں کے انتظام میں بہتری اور مالیاتی نظم و ضبط کے حوالے سے نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کورونا وباء کے اثرات اور لوگوں، صنعتی شعبے اور کاروبار کو ریلیف فراہم کرنے اور تعمیراتی شعبے کو دیئے جانے والے بڑے مراعاتی پیکج کے بارے میں بھی تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی۔

اجلاس میں حکومت کی بنیادی ترجیحات اور معیشت کے پہیے کو چلانے کے تناظر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ضرورت پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے حوالے سے آئندہ بجٹ پر بھی ابتدائی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری رکھنے اور مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ممکنہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here