سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 4.83 فیصد اضافہ 

1046

اسلام آباد: سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے دوران 4.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اپریل 2020ء سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 4.377 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.83 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 4.175 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2020ء میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 451.37 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک بجھوایا، گزشتہ سال اپریل میں پاکستانی محنت کشوں نے سعودی عرب سے 428.04 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قانونی بنکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی ک کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں اضافہ کارحجان جاری ہے۔

رواں مال کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 5.81 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگی ہے،گزشتہ سال بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 9.63 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here