لاہور: وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی نے ملک بھر میں ‘سرسبز پاکستان’ منصوبے کے تحت 650042 ہیکٹرز پر مشتمل جنگلات کو محفوظ کرنے کے لیے 10 ارب درخت سونامی کے منصوبے کے آغاز کی منصوبہ بندی کی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے مقامی خبررساں ایجنسی اے پی پی کو بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد ختم ہوتے جنگلات کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور ملک بھر میں جنگلی حیات کی آماجگاہوں کو ختم کرنا ہے۔