نئی دہلی: اوبر ٹیکنالوجیز نے بھارت میں چھ سو ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
لاک ڈاؤن اور ماند پڑتے ہوئے کاروبار کی وجہ سے یہ کمپنی دنیا بھر میں اپنی 23 فیصد افرادی قوت کم کرنا چاہتی ہے۔
بھارت میں اوبر کی حریف کمپنی اولا کے سافٹ بینک گروپ نے بھی گزشتہ 14 سو نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس گروپ کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں ان کی آمدنی 95 فیصد کم ہو گئی ہے۔
اس سے قبل اوبر نے 3700 ملازمین کی نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی کی کسٹمر سروس کی سربراہ Ruffin Chaveleau نے ایک ویڈیو کال میں ملازمین کو کہا تھا کہ ’’ ہم کسٹمر سپورٹ کی 3500 ملازمتیں ختم کر رہے ہیں جس سے آپ بھی متاثر ہوئے ہیں اور آج آپ کا اوبر کیساتھ کام کرنے کا آخری دن ہے‘‘۔