اس سے قبل 23 اپریل کو حکومت نے اسلامک بانڈ کی نیلامی کے ذریعے 76.38 ارب روپے اکٹھے کیے تھے۔ اس صورتحال میں 75 ارب روپے نیلامی کے طےشدہ ہدف میں سے 190 ارب روپے کی پیشکش کی گئی۔ آئندہ نیلامی 18 جون کو منعقد کی جائے گی جس کا ہدف 75 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ دوسری نیلامی کا ہدف بھی 75 ارب طے کیا گیا ہے جو 23 جولائی 2020 کو منعقد کی جائے گی۔
سٹیٹ بینک، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ٹرمینل کے خلاف پانچ سال کے لیے حکومتِ پاکستان کے خودمختار ‘اجراء’ کی بنیاد پر سکوک جاری کرے گا، اجراء ایک تکنیکی اسلامک ٹرم ہے ‘جس کا مطلب کوئی چیز کرائے پر دینا ہے’۔
مرکزی بینک نے ایسا کرتے ہوئے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ شریعت کے مطابق قرضوں کی سکیورٹیز میں تجارت کو متحرک کرنے کے دومقاصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث بجٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل اپریل میں وفاقی کابینہ نے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے 700 ارب روپے کے قریب پیدا کرنے کے لیے سکوک بانڈ جاری کرنے کی منظوری دی تھی جس کا بنیادی مقصد کورونا وائرس کے خلاف جنگ کرنا ہے۔
اِن اسلامک بانڈز کے اجرا سے اسلامی بینکاری کی ترقی کرتی ہوئی صنعت کے لیے سرمایہ کاری کو ریگولیٹ اور بہتر کرنے کی کوششیں کرنا ہیں۔ قبل ازیں، موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈومیسٹک خودمختار سکوک بانڈز کا اجرا طلب کے مقابلے میں واضح طور پر کم تھا جس سے اسلامی بینکوں کو اپنی لیکویڈیٹی کہیں اور سے استعمال کرنا پڑیں۔
اس لیے، سکوک آلات کی دستیابی سے اسلامک بینکوں کو اپنی لیکویڈیٹی کے انتظام کرنے میں مدد ملے گی۔