روسی اقتصادی شرح نمو میں دوسری سہ ماہی کے دوران 9.5 فیصد کمی کا امکان

543

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ اس کے اقتصادی شرح نمو میں دوسری سہ ماہی کے دوران 9.5 فیصد کمی کا امکان ہے، جی ڈی پی میں کمی کی شرح رواں سال مجموعی طور پر 5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

یہ بات وزیر برائے اقتصادی امور میکسم ریشٹنیکوف نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں کمی کی بڑی وجہ کورونا وائرس کے باعث لگائی جانے والی اندرونی پابندیاں ہیں جن کا دوسری سہ ماہی کی اقتصادی سرگرمیوں پر اثر ہونا یقینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسری سہ ماہی کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو میں 6.3 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 5.2 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔ پابندیوں کا خاتمہ موسم گرما کے آخر تک ممکن ہوسکتا ہے تاہم اس کا انحصار کورونا وباء کی صورتحال پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال (2021 ء) میں ملکی اقتصادی شرح نمو بہتر ہوکر 2.8 فیصد جبکہ 2022 ء میں وباء سے قبل کی سطح پر آسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here