جاپان نے پاکستان سے اینیمل کیسنگ کی درآمد پرپابندی ختم کردی 

967

اسلام آباد: گلاب کی پتیوں اور آموں کے معائنہ میں نرمی کے بعد جاپان نے 21 مئی سے پاکستان سے اینیمل کیسنگ (جانوروں کی انتڑیوں وجلد) کی درآمد پر پابندی ختم کردی ہے۔

یہ بات جاپان کے چیف ویٹرنری آفیسرکیویاسوایشی کاوا کے دفتر سے جاری بیان میں کہی گئی ہے۔ پاکستان 1985 سے جاپان کو اینیمل کیسنگز برآمد کررہا تھا تاہم 2017ء میں جاپان کے محکمہ زراعت، فاریسٹری وفشریز کے انیمل ہیلتھ ڈویژن نے اے ایچ آر ایس رجیم کے تحت پاکستان سے اینیمل کیسنگز کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔

پاکستان سے جاپان کو اینیمل کیسنگز برآمد کرنے والے سب سے بڑے ایکسپورٹر میسرز یونائٹڈ کیسنگ کارپوریشن لاہور نے نئی جاپانی معیار اور قواعد و ضوابط کے تحت اپنے پراسیسنگ یونٹ کو بہتر بنایا، جاپان کی ماہرین کی ایک ٹیم نے نومبر 2017ء میں اس یونٹ کا معائنہ بھی کیا تاہم جاپانی وفد کے دورہ کے بعد بھی یہ معاملہ دوسال تک زیرالتواء رہا۔

ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانہ کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسر طاہر حبیب چیمہ نے بتایا کہ جاپان کے محکمہ زراعت، فاریسٹری و فشریز کے انیمل ہیلتھ ڈویژن کے ساتھ اس معاملہ پر رواں سال جنوری میں دوبارہ رابطہ کیا گیا، اس دوران دونوں اطراف کے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا گیا۔

جاپانی حکام کومطمن کرنے کے بعد مارچ میں یہ مذاکرات کامیاب ہوئے جس کے بعد سرٹیفیکیٹس کے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here