پی آئی اے نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے رعایتی ٹکٹ متعارف کرا دیے

579

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے ملک کے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے عید سے پہلے اور عید کے دوران اندرون ملک پروازوں پر خصوصی 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

قومی ائیرلائن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے دوران ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی لازوال خدمات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے رعایتی ٹکٹ فراہم کی ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت انسانیت ایک  بحران سے گزر رہی ہے اور اس صورتحال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف صف اول میں جنگ لڑ رہے ہیں۔ رعایت کا مقصد پی آئی اے کی جانب سے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈک سٹاف کی خدمات اور انسانیت کی خاطر قربانیوں کا اعتراف ہے۔

رعایتی ٹکٹ پی آئی اے کے دفاتر سے پی ایم ڈی سی کا جاری کردہ کارڈ اور پاکستان نرسنگ کونسل کا جاری کردہ کارڈ دکھانے پر حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here