سٹیٹ بینک کے غیرملکی ذخائر میں 141 ملین ڈالر کمی سے 12.1 ارب ڈالر رہ گئے

614

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملک میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 141 ملین ڈالر کمی ہوئی ہے اور اب زرمبادلہ کے ذخائر 12.129 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق 156.1 ملین ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی۔

سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت مجموعی طور پر غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18618.3 ملین ڈالر ہیں، جن میں سے 12.129 ارب ڈالر سٹیٹ بینک جبکہ 6489 ملین ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here