رواں مالی سال کے دوران ڈیوڈنڈز پر ٹیکس محصولات میں 27 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آر

525

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران ڈیوڈنڈز پر ٹیکس محصولات میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں جولائی تا اپریل 2019-20ء کے دوران ڈیوڈنڈز پر ٹیکس وصولیوں کی مد میں 12 ارب روپے کے ٹیکس قومی خزانہ میں جمع کرائے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل 2018-19ء کے دوران 9.4 ارب روپے ٹیکسز وصول کئے گئے تھے۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ڈیوڈنڈز پر ٹیکس محصولات کی مد میں 2.6 ارب روپے یعنی 27 فیصد زیادہ ٹیکس وصول ہوا ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال سے قبل ڈیوڈنڈز پر مختلف شرح سے ٹیکس وصول کیا جاتا تھا جبکہ جاری مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس کی یکساں شرح کے فیصلہ سے ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here