الغازی ٹریکٹرز کے منافع میں گزشتہ سال کے دوران 150.87 فیصدکمی

477

اسلام آباد: الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں گزشتہ سال کے دوران 150.87 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کو 977.65 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔

منافع کی یہ شرح سال 2018ء کے مقابلے میں 150.87 فیصد کم ہے، سال 2018ء کے دوران الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کو 2452.51 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: 

ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران 37 فیصد کمی

ٹریکٹر مینوفیکچررز سبسڈی کے فیصلے پر عملدرآمد کے منتظر، سیلز ٹیکس ریفنڈز کا بھی مطالبہ

گزشتہ سال کمپنی کی سیلز میں 2018ء کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ سال کمپنی کی سیلز کا حجم 13.99 ارب روپے  ریکارڈ کیا گیا، سال 2018ء میں کمپنی کے سیلز کاحجم 19.34 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق سال 2018ء میں الغازی ٹریکٹروں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، سال 2019ء میں کمپنی کے کل 15719 یونٹ ٹریکٹرز فروخت ہوئے، سال 2018ء میں کمپنی کے فروخت شدہ یونٹس کی تعداد 23933 تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here