کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان سمیت 100 ترقی پذیر مالی معاونت حاصل کر رہے ہیں: ورلڈ بینک 

بینک 15 ماہ کے عرصہ میں 160 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا، ان 100 ممالک میں دنیا کی 70 فیصد آبادی مقیم ہے، کنٹری ڈائریکٹرالانگوپچوموتو

542

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان سمیت 100 ترقی پذیر ممالک عالمی بینک کی معاونت حاصل کررہے ہیں۔ یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگوپچوموتو نے اپنے ٹویٹ اور منسلک آرٹیکل میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ عالمگیر وبا سے نمٹنے کیلئے عالمی بینک نے ان ممالک کو تیز رفتاری سے  اتنے بڑے پیمانے پر معاونت فراہم کی ہے، عالمی بینک کی معاونت وباء سے نمٹنے اوربحالی کے عمل میں تیزی لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

2020ء کے دوران بین الاقوامی معیشت تین فیصد تک سکڑ جائے گی، آئی ایم ایف کا نیا تخمینہ

کورونا بحران سے عالمی معیشت کو 8.8 کھرب ڈالر نقصان ہو سکتا ہے

کورونا بحران کے عالمی معیشت پر منفی اثرات سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کیا ہے؟

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈملپاس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئےعالمی بینک ترقی پذیر ممالک کو صحت، سماجی و معاشی شعبوں میں معاونت  کے ضمن میں 15 ماہ کے عرصہ میں 160 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا، ان 100 ممالک میں دنیا کی 70 فیصد آبادی مقیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبا اور لاک ڈاون کی وجہ سے ترقی پذیر معیشتوں کے ساتھ ساتھ  ترقی یافتہ  معیشتوں کو  بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاک ڈاون کی وجہ سے مزید 60 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچھے جا سکتے ہیں۔

عالمی بینک کی معاونت سے پاکستان کے طبی اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے عملہ کیلئے حفاظتی ملبوسات (پی پی ایز)، ماسک، دستانوں، گاؤن، شو کورز، حفاظتی عینک اورفیس شیلڈ پرمشتمل آلات کی فراہمی  عمل میں لائی گئی ہے۔

پاکستان کیلئے یہ معاونت ایک بڑے پیکج کا حصہ ہے۔ اس پیکج میں معاشرے کے غریب اورکمزورطبقات کیلئے 25 ملین ڈالر کی ہنگامی کیش ٹرانسفر بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی بینک پاکستان کے ساتھ معاونت کاسلسلہ جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here