پروازوں میں ہینڈ سینی ٹائزر فراہمی کیلئے پی آئی اے اور ریلائنس پیٹروکیم انڈسٹریز میں معاہدہ

535

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے  ”ریلائنس ہینڈٹائزر“ اور ”ریلائنس سرفیس سینیٹائزرز“ تیارکرنے والی کمپنی ریلائنس پیٹروکیم انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردئیے۔

ائیر لائن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان مصنوعات کا استعمال پی آئی اے اپنی پروازوں کے دوران کرے گا۔ شراکت داری کے اس معاہدے سے پی آئی اے کی تمام بین الاقوامی اور اندرون ملک پروازوں پر وباء کی موجودہ صورتحال میں مسافروں کے لئے دوران پرواز محفوظ ماحول یقینی بنایا جائے گا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی سفارشات کے مطابق ریلائنس بالترتیب 85 فیصد الکحل اور آئسو پروپائل الکحل (آئی پی اے) پر مبنی پاکستان میں ریلائنس ہینڈٹائزر اورریلائنس سر فیس سینیٹائزر تیار کرتی ہے۔

معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک اور ریلائنس پیٹروکیم انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جئے کمار نے اپنے سینئر عہدیداروں کے ساتھ شرکت کی۔

اس اقدام سے پی آئی اے کوویڈ 19 کے خلاف روک تھام کے لئے ایس او پیز پر عمل کرنے اور اس کی پروازوں میں سوار مسافروں کی بہتر سہولت فراہم کرنے میں مزید مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here