میزان بینک کے منافع میں گزشتہ سہ ماہی کے دوران 97 فیصد اضافہ

1122

اسلام آباد: میزان بینک لمیٹڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں گزشتہ سہ ماہی کے دوران 97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی گوشواروں کے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران میزان بینک کو 5.505 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں97 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال اسی مدت میں بینک کو 2.80 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ اس عرصہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 4.28 روپے ریکارڈکی گئی۔

اعداد و شمارکے مطابق اس عرصہ میں بینک کے آپریٹنگ منافع میں 66 فیصد اور نان فنڈڈ انکم میں 64 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

گزشتہ سہ ماہی میں میزان بینک کے اسلامی فنانسنگ و متعلقہ اثاثوں میں کمی  کی شرح 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران میزان بینک کے  اسلامی فنانسنگ ومتعلقہ اثاثوں کا حجم 4 کھرب، 72 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کے  اسلامی فنانسنگ ومتعلقہ اثاثوں کا حجم 4 کھرب 93 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ سہ ماہی کے اختتام پر بینک کے کھاتوں کا مجموعی حجم 9 کھرب 28 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here