برطانیہ، بیروزگاری الائونس کیلئے اپلائی کرنے والوں میں 70  فیصد اضافہ، تعداد 21 لاکھ ہو گئی

553

لندن: برطانیہ میں بیروزگاری بینیفٹس کے لیے اپلائی کرنے والوں کی تعداد میں اپریل کے دوران 70  فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث پیداواری و کاروباری سرگرمیوں کا تعطل ہے۔

ایک  ماہ کے دوران 8  لاکھ 56  ہزار نئے لوگوں نے ان بینیفٹس کے لیے درخواستیں دیں جس سے ان کی تعداد بڑھ کر 2.1 ملین (21 لاکھ) تک پہنچ گئی۔

برطانیہ کے قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ملک میں بیروزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا اور روزگار کھونے والے شہریوں نے بیروزگاری بینیفٹس کے لیے اپلائی کرنے کا راسطہ اپنایا اور ماہ کے دوران 8 لاکھ 56 ہزار نئے افراد اس مہم کا حصہ بنے۔

اس طرح ان بینیفٹس کے لیے اپلائی کرنے والوں کا حجم بڑھ کر 21  لاکھ ہوگیا۔ اس سے قبل جنوری سے مارچ کے عرصے میں بیروزگاری بینیفٹس کے لیے اپلائی کرنے والوں کی تعداد میں صرف 50 ہزار کا اضافہ ہوا جس سے ان کی مجموعی تعداد 1.3  ملین (13  لاکھ) تک پہنچ گئی تھی۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث 23  مارچ کو لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس عرصے میں بیروزگار ہونے والوں کو اکتوبر تک ان کی اصل تنخواہ کا 80  فیصد ادا کرتی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here