وزارت آئی ٹی نے کورونا بحران سے نمٹنے کے منصوبوں کی فنڈنگ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

وزارت آئی ٹی و ٹیلی مواصلات اگنائٹ پروگرام کے ذریعے پُر اثر، کم وقت میں تیار ہونے والے اور مارکیٹ کیے جانے کے قابل پراجیکٹس کی فنڈنگ کرے گی جو مہلک کورونا وائرس کے پیدا کردہ چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دیں گے

540

اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام نے نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ (اگنائٹ) کے ذریعے مارکیٹ کیے جانے کے قابل منصوبوں سے متعلق درخواستیں طلب کر لیں۔

وزارت انتہائی پُر اثر اور کم وقت میں بننے والے منصوبوں کی فنڈنگ کرے گی تاکہ ان منصوبوں کو کورونا وائرس کے پیدا کردہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

یہ درخواستیں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں، تعلیمی اداروں کے ریسرچ گروپوں اور تحقیق و ترقی کی بنیاد قائم صنعتی اداروں سے وصول کی جائیں گی اوران میں کورونا وائرس سے متعلق منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

آئی ایم ایف کا ہنگامی قرض پاکستان کے مالیاتی خطرات کو کم کرے گا: موڈیز

زمین کا تنازعہ دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے آڑے آنے لگا

مچھائی ہائیڈل سے لاکھوں یونٹس بجلی کی فراہمی کے باوجود خیبر پختونخوا معاوضے سے محروم

جن شعبوں سے متعلق درخواستیں طلب کی گئیں ہیں ان کی فہرست درج ذیل ہے :

Point-of-care diagnostic

Monitor and control

Prophylactics and therapeutics

Electromedical equipment

Personal Protective Equipment

Predictive modeling using AI

Innovation in industrial raw materials

Developing production processes/methods

Innovation for production line automation

Solutions to monitor food/ration supplies

Awareness and understanding COVID-19

Others

درخواست فارم میں واضح الفاظ میں بتایا گیا ہے کہ فنڈنگ صرف انتہائی سود مند منصوبوں کے لیے کی جائے گی مزید برآں ان منصوبوں میں یا تو پہلے سے موجود ٹیکنالوجی استعمال کی جائے یا پھر ان میں کوئی ایسی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے جو انہیں سستا اور ملک و قوم کے لیے فائدہ مند بنائے۔

گرانٹ کے تحت پراجیکٹ ڈائریکٹر اور پراجیکٹ مینیجر کا اعزازیہ ، کام کرنے والے افراد کی تنخواہیں، طلبہ اور معاون عملے کے لیے وظائف بھی دئیے جائیں گے۔

مزید برآں اس گرانٹ کے ذریعے منصوبے کے لیے ضروری ساز و سامان کی خریداری سمیت عملے کے اندرون و بیرون ملک سفر کے اخراجات بھی ادا کیے جائیں گے۔

پراجیکٹ کے لیے فنڈنگ اگنائٹ اور کسی دوسرے ادارے کی جانب سے مشترکہ طور پر کی جاسکتی ہے تاہم کسی دوسرے ادارے کی جانب سے فنڈنگ میں معاونت لینے کا فیصلہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ادارے کی صوابدید ہوگا اور اس سلسلے میں اگنائٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ادارے کے درمیان ایک تحریری معاہدہ کیا جائے گا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر کا ادارہ اگنائٹ سے ملنے والی گرانٹ کو معاہدے کے مطابق استعمال کرے گا اور منصوبے کے لیے لیبارٹری ، جگہ اور دوسری سہولیات فراہم کرے گا۔

مزید برآں اگنائٹ کی فنڈنگ سے خریدا گیا ضروری ساز و سامان منصوبے کی تکمیل کے بعد اگنائٹ کو واپس کرنا ہوگا۔

اسکے علاوہ گرانٹ کے لیے اکاؤنٹس ایک ماہ کے اندر فراہم کرنا ہونگے۔ اس پروگرام کے تحت درخواست جمع کروانے کی ڈیڈ لائن کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here