لاک ڈاؤن میں نرمی ، انڈس موٹرز کا پیداواری پلانٹ کھولنے کا اعلان

کمپنی نے حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پلانٹ کی بندش کا فیصلہ کیا تھا، کورونا کے پیدا کردہ حالات کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھا دیں

607

کراچی : کار ساز کمپنی انڈس موٹرز  نے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بند کیا گیا پیداواری پلانٹ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پلانٹ کھولنے کا فیصلہ سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کیا گیا ہے۔

اس اقدام سے پہلے کمپنی کی جانب سے عالمی معاشی حالات اور فارکس انڈکس کو بنیاد بنا کر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

68 سال میں پہلی بار پاکستان کی شرح نمو منفی رہنے کا امکان

کورونا، سال کی دوسری سہ ماہی میں دنیا کی سب سے بڑی شپنگ کمپنی کا کاروبار 25 فیصد کم ہوجائے گا

کورونا، ٹرمپ کی چین پر چڑھائی عالمی اسٹاک مارکیٹوں کو لے ڈوبی

کمپنی کا اس اضافے سے متعلق بتانا تھا کہ اس کا اطلاق پوری قیمت ادا کردینے والے صارفین پر نہیں ہوگا تاہم اگر کوئی صارف گاڑی کی قیمت کی مد میں ادا کی گئی رقم واپس لینا چاہتا ہو تو اس سلسلے میں کمپنی کے کسٹمر اپروچ سنٹر کودرخواست دے کر پوری قیمت بنا کسی کٹوتی کے واپس لی جاسکتی ہے ۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باعث عالمی سطح پر پیدا پونے والے حالات کے باعث اس کا پیداوار اور ڈلیوری کا شیڈول متاثر ہوا ہے تاہم وہ گاہکوں سے تعاون کی اُمیدوار ہے اور  اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ انھیں خدمات کی فراہمی کی ہر ممکن حد تک کوشش  کی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here