اسلام آباد: سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمیٹڈ کے منافع میں گزشتہ سہ ماہی کے دوران 50.92 فیصد کا نمایاں اضافہ ہواہے۔
بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 31 مارچ 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو 5.308 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 50.92 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کو3.517 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔
گزشتہ سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدن 1.37 روپے ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کی فی حصص آمدنی 0.91 روپے رہی تھی۔
گزشتہ سہ ماہی میں بینک کے آپریٹنگ اخراجات میں 4.04 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا،ہ 31 مارچ 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے آپریٹنگ اخراجات کا حجم 2.777 ارب روپے رہا، گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کے آپریٹنگ اخراجات کا حجم 2.669 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔