سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 34 ہزار 158 پوائنٹس پر بند

607

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کے ایس ای 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، کاروبار میں 353 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 34 ہزار 158 پوائنٹس پر بند ہوا۔

غیرملکی سرمایہ کاروں نے گزشتہ سیشن (سوموار) کے دوران مجموعی طور پر 3.85 ملین ڈالرز کے شئیرز فروخت کیے تھے جن میں سب سے زیادہ فروخت بینکنگ اور کھاد کے شعبوں میں دیکھی گئی۔

منگل کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 545 پوائنٹس اضافے سے یہ 34 ہزار 350 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا، تاہم کاروبار کے اختتام تک 353 پوائنٹس اضافہ برقرار رکھ سکا اور انڈیکس 34158 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 625 پوائنٹس اضافے سے یہ 55 ہزار 845 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس میں 232 پوائنٹس اضافے سے یہ 24 ہزار 477 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری روز کے دوران 158 کمپنیوں میں مثبت جبکہ 140 کمپنیوں میں منفی رجحان رہا۔

گزشتہ سیشن (سوموار) کے دوران مجموعی طور پر کاروباری حجم 261.995 ملین سے کم ہو کر 247.63 ملین رہ گئے تھے۔ ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ، ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ اور پیپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کے کاروبار مستحکم نوٹ پر دکھائی دیے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر، فارماسیوٹیکل سیکٹر اور آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ سیکٹر بھی مثبت رجحان میں رہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 37 پیسے اضافہ ہوا اور یہ روپے کے مقابلے میں 160.74 روپے کا ہو گیا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خرید و فروخت بالترتیب 160.50 روپے اور 161.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 2.30 روپے، جاپانی ین کی قدر میں 1.49 روپے برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 2.56 روپے، سعودی ریال اور عرب اماراتی درہم کی قدر میں میں آٹھ اور 10 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here