بھارت نے ملائیشین پام آئل کی خریداری دوبارہ شروع کر دی

664

ممبئی، سنگا پور: بھارت نے چار ماہ کے وقفے کے بعد ملائیشیا سے پام آئل کی خریداری دوبارہ شروع کردی ہے جس کے بعد سے گھریلو صارفین کے لیے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا میں نئی حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات بحال ہوئے ہیں جس کے بعد بھارت نے ملائیشیا سے پام آئل کی خریداری دوبارہ سے شروع کر دی ہے۔

تجارتی تعلقات میں در آنے والی سرد مہری ختم ہونے کے بعد ملا ئیشیا نے بھی بھا رت سے ایک لاکھ ٹن بھارتی چاول خریدنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  اس سال کے شروع میں بھارت نے ملائیشین پام آئل کی درآمد پر پابندی اُس وقت عائد کی تھی جب سابق وزیر اعظم مہاتیرمحمد نے نئی دہلی کی طرف سے ملک کی مسلم اقلیت کو متاثر کرنے والی پالیسیوں پر تنقید کی تھی تاہم اب ایک ممتاز بھارتی درآمد کنندگان تاجروں نے گذشتہ ہفتے ملائیشیا سے دو لاکھ ٹن خام پام آئل درآمد کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here