اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات اور پاکستان کے پبلک ہیلتھ کے نظام کو مضبوط کرنے کے لیے 300 ملین ڈالرز کی ہنگامی امداد کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی کے نائب صدر شزن چن ( Shixin Chen) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء پاکستان کے عوام پر صحت اور معیشت کے تناظر میں بری طرح سے اثرانداز ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے اے ڈی بی فنڈڈ پہلی طبی کنسائنمنٹ موصول
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 305 ملین ڈالر فراہم کرے گا
اے ڈی بی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی رقم سے ہسپتالوں کے لیے طبی سامان، ادویات، ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی لباس خریدنے کے علاوہ طبی سہولیات کو اَپ گریڈ کرنے، ہیلتھ ورکرز کی تربیت اور سرحدی علاقوں میں ریسکیو کیلئے گاڑیوں کی خریداری کی جائے گی۔
اے ڈی بی کے اس منصوبے کے ذریعے حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو براہِ راست رقم مہیا کی جائے گی جس سے متوسط اور نچلے طبقے کا تحفظ کرنے میں مدد ملے گی۔