ہواوے پر نئی امریکی پابندیوں پر چینی وزات تجارت کا ردعمل

امریکہ غلط اقدام واپس لے ہر صورت ہواوے کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا جائے گا، چینی وزارت تجارت، چین امریکہ کو بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، سرکاری اخبار کا دعوی

515

بیجنگ : ہواوے پر نئی امریکی پابندیوں پر چینی وزارت خارجہ نے ردعمل دے دیا۔

جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزارت تجارت ہواوے کے خلاف تازہ امریکی اقدام کی شدید مخالفت کرنے کے ساتھ چینی کمپنی کے مفادات اور حقوق کا بھر پور انداز میں تحفظ کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی  حکومت نے ہواوے جسے اس نے جاسوسی کے الزامات لگا کر بلیک لسٹ کیا  ہوا ہے کو سیمی کنڈکٹر چپ سیٹ کی فراہمی مشکل بنانے کے لیے نئی ریگولیشن کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

سٹیٹ بنک کی جانب سے 100 بیسز پوائنٹس کمی، شرح سود 8 فیصد ہو گئی

قرضے کی قسط موخر کرنے کیلئے پاکستان کی جی 20 ممالک کو باضابطہ درخواست

کورونا، آئی ایم ایف کی ایشیائی حکومتوں سے ملازمین کے تحفظ کی پالیسیاں بنانے کی درخواست

جس کے تحت وہ کمپنیاں جو ہواوے کو امریکی ٹیکنالوجی اور سافٹ کی مدد سے تیار ہونے والی چپ سیٹ فراہم کرتی ہیں انہیں آئندہ ایسا کرنے کے لیے اور خود ہواوے کو ان کے استعمال کے لیے امریکی محکمہ تجارت کے لائسنس کی ضرورت ہوگی۔

اس اقدام سے جہاں خود امریکی کمپنیوں کو نقصان پہنچا ہے وہیں چین کی جانب سے اسکا سخت جواب دیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

نئی امریکی ریگولیشن کا نفاذ اگرچہ 15 مئی کو ہوگیا تھا تاہم اس حوالے سے 120 دن کی چھوٹ بھی دی گئی ہے۔

چینی وزارت تجارت  نے امریکہ سے اس ’ غلط ‘ اقدام کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اُدھر چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے نا معلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ چین اس اقدام کا جواب دینے کے لیے امریکی کمپنیوں جیسا کہ ایپل، بوئنگ، کال کوم ( Qualcomm)اور سسکو سسٹمز کو ’ نا قابل بھروسہ اداروں ‘ کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے بلکل تیار ہے۔

جس کے بعد ان کمپنیوں پر پابندی لگانے کے علاوہ ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here