کورونا، وزیراعظم نے بے روزگا ہونے والے افراد کی مالی امداد کے پروگرام کا اجرا کردیا

مہلک وائرس کے مضر معاشی اثرات کی بدولت کئی کاروبار بند کچھ نے ملازمین کی تعداد میں کمی کردی، بے روزگار ہونے والے افراد کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جائے گی

212

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وباءکے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کےلئے احساس ایمرجنسی کیش فراہمی پروگرام کا اجرا کردیا ہے ۔

پیر کو اس حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو پروگرام سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے بے روزگار ہونے والے افراد سے ان کے مسائل دریافت کئے اور ان مسائل کے حل کیلئے انہیں بھرپور مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیے:

مخیر حضرات کو مستحقین تک رسائی کیلئے ”احساس راشن پورٹل“ کا اجراء

کورونا، سٹیٹ بنک نے ہسپتالوں کی خصوصی فنانسنگ کی حد بڑھا دی

کورونا وائرس بحران کے بعد ٹڈی دل پاکستان کا دوسرا بڑا مسئلہ ہے، وزیراعظم عمران خان

کورونا ریلیف فنڈ کے تحت اب تک3 ارب روپے سے زائد فنڈ اکھٹے ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق اس فنڈ میں عطیہ کئے جانے والے ہر ایک روپے پر حکومت 4 روپے اپنی طرف سے دے گی۔

کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات اور اس فنڈ سے رقوم کا اجراءمکمل شفافیت سے کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں فنڈ کی تمام تفصیلات ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here