لاہور: پنجاب کے محکمہ صنعت و تجارت نے صوبے میں لاک ڈاون میں مزید نرمی کا با ضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا جس کے بعد صوبے میں مزید 26 سے زائد صنعتوں اور اداروں کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں مزید صنعتی اداروں کو سوموار کے روز سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں پاور،لومز، آٹو موبیل انڈسٹری کو کھول دیا گیا ہے۔ سائیکل، موٹر سائیکل اور کار بنانے والے کارخانے بھی اپنا کام شروع کرسکیں گے۔