سام سنگ کی چپ پیداوار میں 57 فیصد اضافہ، 277 ارب سے زائد یونٹ تیار

650

سیؤل: جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ  نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود چپ کی پیداوار میں پہلی سہ ماہی کے دوران 57.4  فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ آن لائن سرگرمیوں کے لیے  سرور چپ کی اضافی طلب کو پورا کرنا ہے۔

جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جنوری سے مارچ کے عرصے میں ملک میں کورونا وائرس کے باوجود اس کی چپ کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا، سہ ماہی کے دوران کل 277.4  ارب سیمی کنڈیکٹرز بنائے گئے۔

کمپنی کے مطابق 2019ء کے پہلے تین ماہ کے دوران ان کے 176.2 ارب یونٹ تیار کیے گئے تھے۔  فیکٹری نے اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کیا۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران جہاں سرور چپ کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا وہیں موبائل فونزاور ڈسپلے کی پیداوار میں کمی بھی ہوئی جس کی وجہ کورونا وباء کے باعث متعلقہ پلانٹ کی بندش ہے۔

سہ ماہی کے دوران کل 58.7 ملین (5 کروڑ 87  لاکھ) ہینڈ سیٹ اور 1.45 ملین (14 لاکھ  50  ہزار) ڈسپلے یونٹ تیار کیے گئے جو 2019 ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں بالترتیب 34.4  اور 35.5  فیصد کم ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here