عیدالفطر کے سلسلے میں 22 سے 27 مئی  تک سرکاری تعطیلات کا اعلان

638

اسلام آباد:  حکومت نے عیدالفطر کے سلسلے میں 22 سے 27 مئی 2020ء تک سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

ہفتہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر جمعہ 22 مئی سے بدھ 27 مئی 2020ء تک عام تعطیلات ہوں گی۔

ان تعطیلات کے دوران تمام کاروبار، عوامی مقامات، کمیونٹی مارکیٹس اور دکانیں وغیرہ بند رہیں گی۔ صرف اشیائے ضرورت کی حامل دکانیں، میڈیکل سروسز/میڈیکل اسٹورز جن کا پہلے نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے، کھلے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here