اسلام آباد: رواں سال کے دوران سونے کی درآمدات میں 2.18 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال پہلے دس ماہ میں جولائی تا اپریل 2019-20ء کے درمیان سونے کی دآمدات 11.629 ملین ڈالر تک کم ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں درآمدات کا حجم 11.888 ملین ڈالر رہا تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں دو فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔
پی بی ایس کے مطابق بالحاظ وزن بھی درآمدات میں 26 کلو گرام کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال میں جولائی تا اپریل 2018-19ء کے دوران سونے کی درآمدات 299 کلو گرام رہی تھیں جو رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل 2019-20ء کے دوران 273 کلو گرام تک کم ہوئی ہیں۔